جعلی کھاد فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار

Fertilizer

Fertilizer

نارنگ منڈی (جیوڈیسک) نارنگ منڈی میں جعلی کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنے پرایک دکاندار نثار احمد کو گرفتار کر لیا گیا محکمہ زراعت کے مطابق غیر رجسٹرڈ کمپنی کی زرعی ادویات ملنے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

کمپنی کے خلاف بھی باضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی تاکہ تمام ملزموں کو کیفردار تک پہنچایا جا سکے۔ انجمن کاشتکاراں کے ضلعی رہنما چوہدری غلام علی گجر نے جعلی ادویات کی فروخت روکنے کیلئے حکومت سے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔