کراچی : شاہ فیصل زون میں وال چاکنگ، تجاوزات کے خاتمے اور شاہراہوں اور گلیوں میں آویزاں بینرز ہٹانے کے حوالے سے مہم تیزی کے ساتھ جاری گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی A-1چوک تا شاہ فیصل فلائی اوور اور ملیر ریور برج تا شمع شاپنگ سینٹر چوک تک شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ کرکے دیواروں پر رنگ و روغن کا کام انجام دیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں جاری وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کو یقینی بنا نے اس کے دوبارہ قیام کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کے ساتھ شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ اور آویزاں بینرز کو ہٹانے کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے۔
علاقائی ترقی اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کرکے علاقائی مسائل سے پاک ماحول کا قیا م یقینی بنا یا جائے۔اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات ،وال چاکنگ اور بینرز آویزاں کرنے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔