گوشت کا زیادہ استعمال آپ کو بیمار کر سکتا ہے

Meat

Meat

عید پر گوشت ضرور کھائیں لیکن احتیاط کے ساتھ کیونکہ گوشت کا زیادہ استعمال آپ کو بیمار کر سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دل کے امراض میں مبتلا مریض قربانی کا گوشت زیادہ کھانے سے گریز کریں۔

قربانی کے گوشت کو پکانے کیلئے ادرک، لہسن اور گوشت کھاتے وقت دہی کا استعمال کیا جائے، بازاری مشروبات کے استعمال سے بھی پرہیز برتا جائے۔

ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ عرصے تک قربانی کے گوشت کو فریزر کی زینت بنانے سے بھی انسانی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔