مکینک کا چھ سالہ شاگرد پر وحشیانہ تشدد

Haripur

Haripur

ہری پور (جیوڈیسک) ہری پور میں موٹر سائیکل مکینک نے چھ سالہ شاگرد پر وحشیانہ تشدد کر کے اس کا بازو توڑ دیا۔ معصوم عمیر کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ہری پور کے چھ سالہ عمیر کو اس کے غریب والدین نے اسکول کی چھٹیوں کے دوران موٹرسائیکل مکینک کے پاس کام سیکھنے کے لیے چھوڑ رکھا تھا۔

مکینک نے چھ سالہ عمیر کو چھت سے الٹا لٹکا کر لوہے کی سلاخ سے مارا اور پلاس سے اس کے کان بھی کھینچتا اور مروڑتا رہا۔ جس سے معصوم عمیر کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ والدین نے فوری طور اسپتا ل کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کیا۔ طبی رپورٹ کے مطا بق ننھے عمیر کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور جسم پر شدید تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ عمیر پر تشدد کی وجوہات کا اب تک علم نہیں ہو سکا۔