میڈیا چیمپئن ڈیلی کنفرم نیوز نے سی پی او الیون کو 23 رنز سے ہرا دیا

CPO Xi

CPO Xi

فیصل آباد : سی پی او الیون اور میڈیا چیمپئن ڈیلی کنفرم نیوز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میڈیا چیمپئن ڈیلی کنفرم نیوز نے سی پی او الیون کو 23 رنز سے ہرا دیا۔

بو ہڑانوالی گرائونڈ میں ہو نے والے اس میچ کا ٹاس سی پی او الیون کے کپتان رائے عامر مشتاق نے جیتا اور ڈیلی کنفرم نیوز کی ٹیم کو بیٹنگ کر نے کی دعوت دی انکا یہ فیصلہ کامیاب رہا اور سی پی او الیون کی پنی تلی با ئولنگ کے نتیجہ میں ڈیلی کنفرم نیوز کے تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے تا ہم چوتھی وکٹ کی رفا قت میں ڈیلی کنفرم نیوز کے نیسٹمینوں بلال اور میاں عاصم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر تے ہوئے 100رنز کی شرکت کی اس مر حلہ پر مجموعی سکور جب 124رنز پر پنچاتو بلال 85رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔

میاں عاصم نے 46رنز بنائے ۔ڈیلی کنفرم نیوز کیطرف سے حامد حنان نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 11گیندوں پر 2چھکوں کی مدد سے 30رنز بنائے ۔مقر رہ پچیس اوور میں ڈیلی کنفرم نیوز کی ٹیم نے پا نچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 203رنز بنائے۔جواب میں سی پی او الیون نے9کھلاڑی آئوٹ ہونے پر 180رنز بنا ڈیلی کنفر م نیوز کی ٹیم کیطرف سے نعمان نومی ،عرفان نے تین تین کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی نعمان نومی نے تیز بائولنگ سے سی پی او الیون کے کھلاڑی کی سٹمپ تو ڑ دی ۔فا تح ٹیم کی جانب سے حامد نے 2اور ابو بکر نے 1کھلاڑی کو آئوٹ کیا اور وحید حسین نے عمدہ وکٹ کیپنگ کی۔بلال طارق نے بھی اچھی بائولنگ کی۔

وننگ ٹرافی میڈیا چیمپئن ڈیلی کنفر م نیوز کے کپتان عامر فضل نے وصول کی ،بلال کو میں آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ،امپائر نگ انجم مشتاق اور مقصود احمد نے کی سلطان لکھن میچ ریفری اور ساجد وسیم آفیشیل سکور ر تھے۔ڈیلی کنفرم نیوز ٹیم کے سر پر ست اعلیٰ رخسار احمد چوہدری اور مینجر طاہر رشید نے عمدہ پر فارمنس پر ٹیم کو مبارک باد دی ۔ڈی ایس پیز نعیم عزیز سندھو ،مرزا انجم کمال ،نائب صدر ایوان مغت و تجارت شیخ ندیم اللہ والا،دن نیوز کے بیوروچیف راجہ کا مران،ناصر سہیل اعوان اور چوہدری انور انعامات تقسیم کر نے والوں میں شامل تھے ۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل حبیب تا جک نے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر تا تھے اور بار با ستیج سے انکی چلد آمد کی نوید منائی جا تی رہی تا ہم سی پی او الیون کی شکست کے بعد ان کی آمد کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔