اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کہا ہے کہ ن لیگ جانتی ہے کہ اس نے حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے اس لئے وہ چار حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی مخالفت کر رہی ہے ۔ چار حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ن لیگ کو علم ہے کہ ان کے امیدوار کے لئے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں ایک حلقے سے ایک کروڑ چالیس لاکھ ووٹ حاصل کرنا نا مکن تھا جبکہ اسی حلقے سے 2008 کے انتخابات میں اڑسٹھ لاکھ ووٹ پڑے ہوں۔
وہ بھی اس صورت میں جب پنجاب کے معاشی حالات میں مزید خرابی آئی ہو۔ عمران خان نے گیارہ مئی کے سونامی کو کامیاب بنانے کے لئے تمام رکاوٹیں عبور کر کے شرکت کرنے پر کارکنوں اور نوجوانوں کا اور جلسے کی کوریج کرنے پر میڈیا کا شکریہ اد اکیا ہے۔