تلنگانہ (جیوڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے ہی میڈیا پر برس پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کامیابی کا تذکرہ کرنے کی زحمت نہیں کرتا، میرے انکم ٹیکس معاملے پر سو مضامین لکھ دیتا ہے، مثبت خبروں کے مقابلے میں منفی خبریں زیادہ بکتی ہیں، ایسے میڈیا کو کھڑے ہو کر داد دینی چاہئے۔
انکم ٹیکس معاملے کی خبریں شائع کرنے پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے ہی میڈیا پر برس پڑیں اور کھری کھری سنا دیں۔
سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ مثبت خبروں کے مقابلے میں منفی خبریں زیادہ بکتی ہیں، ایسے میڈیا کو کھڑے ہو کر داد دینی چاہئے۔
ثانیہ مرزا کو مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے پر محکمہ انکم ٹیکس نے ٹونس جاری کیا تھا۔ ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ نے سروسز ٹیکس حکام کے سامنے حاضر ہوکر تفصیلات پیش کر دی ہیں۔
تلنگانہ حکومت نے ثانیہ مرزا کو ریاست کی سفیر بننے کے عوض تربیتی ترغیب کی مد میں ایک کروڑ روپے دیئے ہیں۔