اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ جمہوریت کی طاقت ہیں۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میڈیا کی آزادی انتہائی ضروری ہے۔
والٹ بام فاریسٹ کے مئیر ندیم علی کی قیادت میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیراطلاعات پرویز رشید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویز رشید نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا اثاثہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو بیرون ملک اچھے مقام پر دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے ہر پاکستانی کا دل اپنی قوم کیلئے دھڑکتا ہے چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے کیونکہ یہ جمہوریت کی طاقت ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔