کراچی (جیوڈیسک) فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر مدثر رضوی نے کہا ہے کہ میڈیا الیکشن میں دھاندلی نہیں کر سکتا اور الیکشن میں تحریک انصاف کا جیو پر دھاندلی کا الزام بچکانہ ہے۔
عمران خان کے الزامات پر ردعمل دینے والے مدثر رضوی فافن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، جبکہ فافن کے بارے میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان تین مئی کی پریس کانفرنس میں خود فافن پر اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں اور واشگاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ فافن ایک آزاد ادارہ ہے۔