میڈیا گروپ ملکی سلامتی کے خلاف بھارت سے گٹھ جوڑ ختم کرے، پیر فضل حق
Posted on May 2, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور : جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد پیر فضل حق نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کی ضمانت آئین پاکستان نے دی ہے مگر مادر پدر آزادی کی کوئی حمایت نہیں کرسکتا۔ کور کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے پیر فضل حق نے کہاکہ سینیر اینکر حامد میر پر حملے کی ہر طبقہ زندگی نے مذمت کی ہے۔ مگر اس اندھے حملے کی آڑ میں افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن فوج اور آئی ایس آئی ہے۔ مگر افسوس کہ نجی ٹی وی چینل پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی کوشش میں بھارت کے ساتھ بہت دور تک گٹھ جوڑ کرچکا ہے۔جسے اب بند ہونا چاہیے۔ صحافتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر فضل حق نے کہا کہ حکومت معاملات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے دفاعی اداروں کے مخالفین کے ساتھی بننے کی بجائے۔ ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ اور انہیں جیو اور جنگ سے اظہار یکجہتی کرنے کی بجائے فوج کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com