میڈیا سے اوجھل رہ کر ثانیہ مرزا کی پاکستان میں سیرو تفریح

Sania Mirza

Sania Mirza

کراچی (جیوڈیسک) میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہنے والی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکئی روز پاکستان میں قیام کے بعد بدھ کو واپس روانہ ہو جائیں گی،انھوں نے سیالکوٹ میں شوہر شعیب ملک اور سسرال والوں کے ساتھ وقت گزارا۔

ثانیہ کے مطابق اس بار دورے میں زیادہ لطف آیا، سڑک کنارے چنا چاٹ کھایا،دل بھر کر شاپنگ اورسیرو تفریح کی، مصروف سیزن شروع ہونے سے قبل پاکستان آ کر تازہ دم ہونے کا موقع ملا، انھوں نے ورلڈٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت کی شکست پر افسوس ظاہر کیا۔

وہ شعیب کی جلد فارم میں واپسی کیلیے پُر امید ہیں، ان کے مطابق پاکستان میں جب بھی کوئی انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ ہوا ضرور حصہ لیں گی، انھیں یہاں قیام کے دوران سیکیورٹی کا کوئی خوف محسوس نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا چند روز قبل شعیب ملک کے ساتھ دبئی سے لاہور آئیں اور پھر سیالکوٹ چلی گئیں، اس دورے کا صرف اہل خانہ اور چند قریبی افراد کو ہی علم تھا، اب وہ بدھ کو واپس روانہ ہو جائیں گی ،