اسلام آباد (جیوڈیسک) بزرگ سیاستدان معراج محمدخان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حامدمیر پر حملے کے بعد میڈیاہاؤسز میں اختلافات افسوسناک ہیں، انہوں نے حامدمیر کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کرائی۔
دریں اثنااسلام آباد میں او آئی سی رکن ممالک کے محتسب صاحبان کی نیٹ ورکنگ کے بارے میں دو روزہ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے محتسب صاحبان کے درمیان رابطے کیلئے جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، پاکستان میں وفاقی اور صوبائی سطحوں پر محتسب کا ادارہ آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے، او آئی سی رکن ممالک پاکستان کے محتسب صاحبان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔