میڈیا ہاؤسز کو دھمکیاں دینے والا غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

Gateway Exchange

Gateway Exchange

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور فیصل آباد پولیس کی اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی۔ غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا۔

3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق گیٹ وے ایکسچینج میڈیا ہاؤسز کو بھی دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بحریہ ٹاؤن کے سفاری ولاز میں قائم کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ میڈیا ہاؤسز اور اینکرز کو دھمکیاں دینے والے بڑے نام بے نقاب ہونے کی توقع ہے۔