لالہ موسیٰ کی خبریں 20/12/2014

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ (ابوالحسان) روزنامہ سات سمندر پار اور شوشل میڈیا کی کال لالہ موسیٰ سراپا احتجاج بن گیا، سانحہ پشاور کے لواحقین اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی مین بازار، گوروارہ سکول سے شروع ہوکر میلاد چوک پر احتتام پذیر ہوئی، ریلی کا اہتمام، روزنامہ سات سمندر پار، شوشل میڈیا ،ایف ایم 97ہمارا کھاریاں، دنیا ٹی وی،نیوز الرٹ اور جدید کو شش نے کیا، سید مدد علی شاہ کلیوال سیداں،شیخ حفیظ اللہ صدیقی، ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ، علامہ سید حسنین کاظمی،ملک شفیق امجد، ملک ناصر علی،ڈاکٹر ذوالفقار احمد،ڈاکٹر عرفان احمد صفی، محمد نعیم علی ،سعد زبیر انور،حافظ اقبال سیالوی،سید حسن رضا گیلانی،فیصل گجر،اور شاھد رضوان نے خطاب کیئے سوشل میڈیا لالہ موسیٰ عوامی شہری اتحاد،شہر ی جمہوری اتحاد لالہ موسیٰ کے صحافیوں اور کاروباری ،سیاسی ،سماجی ،مذہبی تنظیموں کی بھر پور شرکت سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کئے جانے پر احتجاجی جلوس مین بازار لالہ موسیٰ سے نکالا گیاجس میں لالہ موسیٰ شہر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔جلو س اور احتجاجی ریلیوں میں نوجوانوں اوربچوں نے کتبے بینرزاٹھا رکھے تھے ۔جسمیں دہشت گردی کے واقعہ کی بھرمذمت اور دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔احتجاجی ریلی مین بازار ،گوروارہ سکول سے شروع ہوکر میلاد چوک پر احتتام پذیر ہوئی اس موقع پر معززین میں شہری جمہوری اتحاد لالہ موسیٰ کے صدر شیخ حفیظ اللہ صدیقی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ ،پی پی پی لالہ موسیٰ کے صدر ملک شفیق امجد شہر ی اتحاد کے صدر ملک ناصر علی،ڈاکٹر عرفان احمد صفی،سید مدد علی شاہ کلیوال سیداں ،پی ٹی آئی ،انجمن طلباء اسلام کے رہنمائوں کے علاوہ اہل تشیعہ کے ذاکر علامہ سید حسنین کاظمی اور کاروباری تجارتی تنظیموں اورصحافتی عہداروں نے بھی خطاب کرتے ہوئے پشاور سانحہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کے سرغنہ سر پرستوں سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیا اور ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ پر پاک فوج کے حق میں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ مو سیٰ(ابو تابش)سانحہ پشاور کے لواحقین اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی مین بازار ،گوروارہ سکول سے شروع ہوکر میلاد چوک پر احتتام پذیر ہوئی،ریلی کا اہتمام ،روزنامہ سات سمندر پار، شوشل میڈیا ،ایف ایم 97ہمارا کھاریاں،دنیا ٹی وی،نیوز الرٹ اور جدید کو شش نے کیا، سید مدد علی شاہ کلیوال سیداں،شیخ حفیظ اللہ صدیقی ،ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ ، علامہ سید حسنین کاظمی،ملک شفیق امجد ، ملک ناصر علی،ڈاکٹر ذوالفقار احمد،ڈاکٹر عرفان احمد صفی، محمد نعیم علی ،سعد زبیر انور،حافظ اقبال سیالوی،سید حسن رضا گیلانی،فیصل گجر،اور شاھد رضوان نے خطاب کیئے ،اظہار یکجہتی ریلی سے سید مدد علی شاہ رہنما پی ٹی آئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے نظریاتی محافظ ہی نہیں، حقیقی محافظ ہیںاور حرمت وطن پر قربان ہونا ان کے لیے باعث افتخار ہے۔ آزمائش اور دکھ کی گھڑیوں میں قومی یکجہتی سب سے بہتر پُرسہ ہے۔ دہشت گردوں کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے ۔ ننھے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ سانحہ پشاور ہمیں بیدار اور چاک و چوبند رہنے کا پیغام دیتا ہے ۔ ہمیں اپنے اپنے ادارے کے تحفظ کے لیے سرگرم رہنا ہو گا۔ قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو جائے۔تحریک انصاف قوم، حکومت اور عسکری اداروں کے شانہ بشانہ ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سب کو یکجان ہونا ہے ۔ کسی بھی ایسے واقعے اور سانحے سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ تحریک انصاف اس اجتماعی غم کے موقع پر قوم اور سانحہ پشاور کے شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ مو سیٰ(سٹاف رپورٹر)شیخ حفیظ اللہ صدیقی رہنما شہری جمہوری نے روزنامہ سات سمندر پار، شوشل میڈیا ،ایف ایم 97ہمارا کھاریاں،دنیا ٹی وی،نیوز الرٹ اور جدید کو شش کی اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہاہے کہ پشاور واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،دنیا کے تاریخ میں کبھی ایسی بربریت دیکھنے کو نہیں ملتی ،ایسے مواقع پر قوم کا متحد ہونا شہیدوں کے خون سے وفاداری کی بہترین مثال ہے ،ان خیالات اظہارشیخ حفیظ اللہ صدیقی نے گزشتہ روز زونامہ سات سمندر پار اور سوشل میڈیا کی اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوںنے کہاکہ پشاور کے ارمی پبلک سکول میں دہشت گردی کے واقعے نے پوری دنیا خاص کر پاکستانی قوم کو سوگوار کردیا ہے اس واقعے پہ ہر پاکستانی کی انکھ اشکبار ہے اشیخ حفیظ اللہ صدیقی نے کہاکہ ہم اپیل کرتے ہیں دہشت گرد عناصر خواتین ،بزرگوں ،بچوںاور معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے انہوںنے صوبائی ومرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شہداء و زخمی طلبا ء کے خاندانوں کو ہرممکن تعاون فراہم کریں اور ملک کے ان ننھے شہدا ء کو قومی اعزازات سے نوازا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ مو سیٰ(سٹاف رپورٹر)شہر ی اتحاد کے صدر ملک ناصر علینے روزنامہ سات سمندر پار، شوشل میڈیا ،ایف ایم 97ہمارا کھاریاں،دنیا ٹی وی،نیوز الرٹ اور جدید کو شش کی اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہاہے کہ قوم کے ان بہادر بچوں پر پوری قوم کو فخر ہے ،پاکستان کے بنیادوں میں شہیدوں کا خون ہے دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھے ،ان خیالات کا اظہار ملک ناصر علینے روز زونامہ سات سمندر پار اور سوشل میڈیا کی اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوںنے کہاکہ پوری پاکستانی قوم شہدائے سانحہ پشاور پر فخر محسوس کررہی ہے شہادت کا رتبہ حاصل کرنا مسلما ن کیلئے سب سے بڑا اعزاز ہے ہم ان بہادر والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوںنے اتنے بڑے سانحے کے بعد بھی شکر اد اکرتے ہوئے پوری قوم کو نہ صرف متحد کیا بلکہ انکے سوئے ہوئے جذبوں کو نئی روح دی انہوںنے مزید کہاکہ پشاور میں جام شہادت نوش کرنے والے اور زخمی طلباء کو قومی اعزازات سے نوازا جائے اور حکومت فوری طورپر غمزدہ خاندانوں کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ مو سیٰ(سٹاف رپورٹر) اہل تشیعہ کے ذاکر علامہ سید حسنین کاظمینے روزنامہ سات سمندر پار، شوشل میڈیا ،ایف ایم 97ہمارا کھاریاں،دنیا ٹی وی،نیوز الرٹ اور جدید کو شش کی اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہاہے کہ پشاور میں سکول کے بچوں پر حملہ ظلم وبربریت کی انتہا ہے ،معصوم جانوں کے قاتل انسان نہیں درندے ہیں ،ننھے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،غمزدہ خاندانوں کیساتھ پورے ملک کے عوام برابر کے شریک ہیان خیالات اظہارشیخ حفیظ اللہ صدیقی نے گزشتہ روز زونامہ سات سمندر پار اور سوشل میڈیا کی اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوںنے کہاکہ نہتے بچوںکے خون سے کھیلنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی انہوںنے کہاکہ ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے تاریخ اس افسوسناک واقعے کی مثال نہیں ملتی انہوںنے غمزدہ خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ارمی پبلک سکول کے اس افسوسناک واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے بچے ہمارے بچے ہیں اور ہم غمزدہ خاندانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم غم کے اس گھڑی میں اپ کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ ساتھ رہیںگے علامہ سید حسنین کاظمینے مزید کہاکہ ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے تمام سیاسی قائدین مل بیٹھ کر اقدامات اٹھائے تاکہ ائندہ ایسے سانحات سے بچا جاسکے۔