مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میڈیا ایڈوائزر پریس کلب مصطفی آباد احمد جمال عارف ایڈووکیٹ کے والد ماسٹر محمد عارف صاحب انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں ایم پی اے ندیم سیٹھی، سابقہ صدروڈسٹرکٹ قصور مہر محمد سلیم، مہر محمد سعید، سابقہ جزل سیکرٹریز خالد لطیف چوہدری و ریحان چوپڑا ودیگر کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق احمد جمال عارف ایڈووکیٹ میڈیاایڈوائزر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) و عبدالرائوف کے والد ماسٹر محمد عارف انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں ایم پی اے ندیم سیٹھی، سابقہ صدروڈسٹرکٹ قصور مہر محمد سلیم، مہر محمد سعید، سابقہ جزل سیکرٹریز خالد لطیف چوہدری و ریحان چوپڑا ،صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی سمیت سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، وکلاء اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔