میڈیا کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔ محمد عمران
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)میڈیا کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گرد صحافیوں کو خوف زدہ کرکے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں، صحافی برادری دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے نجی ٹی وی چینل و اخبار کے دفتر پر حملے کے حوالے سے صحافیوں کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے دفاتر پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت تمام صحافیوں تنظیموں اور اداروں کے سیکورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ صحافتی اداروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جانا چاہئے۔ اجلاس میں شریک شاہد عمر، اصغر علی شہزاد، میاں شفیق احمد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو، زبیر بھٹی، حافظ طاہر اقبال ودیگرصحافیوں کی بڑی تعدادشدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com