میڈیا کی اطلاع پراسٹنٹ کمشنرقصور شاہ رخ نیازی ٹیکسٹائل مل پر چھاپہ

مصطفی آباد/للیانی : میڈیا کی اطلاع پراسٹنٹ کمشنرقصور شاہ رخ نیازی ٹیکسٹائل مل پر چھاپہ، گیس چوری اور گیس پر جنیٹر چلانے پر مقدمہ درج، دو افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنرقصور شاہ رخ نیازی نے میڈیا کی اطلاع پر نواحی گائوں بھلو میں امین سنز ٹیکسٹائل پر چھاپہ مار کر گیس چوری پر مقدمہ درج کروا کر دو افراد محمد رمضان اور مہتاب عالم کو گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیکٹری عرصہ تقریباََ دس سال سے گیس پر جنیٹر چلا کر فیکٹری کو چلا رہے تھے جبکہ میٹر بھی خراب تھا۔ فیکٹری مالکان محکمہ گیس کی ملی بھگت سے گیس چوری کر رہے تھے جس پر اسٹنٹ کمشنرقصور شاہ رخ نیازی کاروائی کی۔