میڈیا پر ماہ صیام کی حرمت کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے، شاہ محمد اویس نورانی

JUP

JUP

کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ علماء کرام انبیاء کے وارثین اور اہل علم لوگ ہیں، نوے فیصد میڈیا چینل پر رمضان پروگرامات فحاشی و عریانی ک سبب بن رہے ہیں۔

افطار کا وقت قبولیت اور بخشش کا وقت ہے مگر یہود وہنود کی سازش سے اسلامی ملک کے اسلامی لوگ ہی رمضان المبار ک کے تقدس کی بے حرمتی کررہے ہیں، اس حوالے سے علماء کو چاہیے تھا کہ و ہ کردار ادا کرتے ، رمضان المبارک سے پہلے ہی مختلف پریس کانفرنس، تربیتی پروگرامات اور مضامین کے ذریعے عوام کو اس بچایا جاتا، مگر ایسا لگ رہا ہے مصلحت اندیشی کا دکھا رہی ہے۔

فی زمانہ کوئی بھی رمضان ٹرانسمیشن ماہ صیام کی حرمت اور اسلام کی صحیح عکاسی نہیں کر رہی ہے، الیکٹرانک میڈیا کے مقابلے میں پرنٹ میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، کیوں کہ اخبارات میں معیاری اور عمدہ مضامین چھپ رہے ہیں اور ہر عمر کے افراد کے وافر مواد موجود ہے، جب کہ الیکٹرانک میڈیا پر رمضان ٹرانسمشن کم جب کہ مہندی اور مایوں کی رسم جیسا ماحول زیادہ لگ رہا ہے۔

امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی رہائش گاہ بیت الرضوان پر دعوت افطار پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ میڈیا پر ماہ صیام کی حرمت کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے، مختلف پروگرامات میں افطاری اور بعد از تراویح حیا باختا مخلوط پروگرامات کے ذریعے روزے اور تقویٰ کی اہمیت کو ختم کیا جا رہا ہے۔

الگ الگ کھیل کھود اور خواتین کو بے پردگی کی دعوت دینا اللہ کے عذاب کو بلانے کے مترادف ہے، میڈیا کے موجودہ کردار اور گزشتہ سال کی قیامت خیز گرمی کا موازنہ کیا جائے، ایسا نہ ہو کہ پھر سے قوم پر جان لیوہ گرمی مسلط کردی جائے، علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ پانامہ لیک کے حوالے سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا نام بھی آیا تھا۔

شوکت عزیز کی لندن میں اربوں کی ذاتی جائیداد ہے، شوکت عزیز کا پاکستان میں آنا کسی نئی سازش کا اعلان ہے، شوکت عزیز کا کردار قوم کے سامنے ہے، ان کے ملک سے جاتے ہی ملک کا سارا سرمایہ بھی غائب ہوگیا ہے، پرویز مشرف اور شوکت عزیز نے شراکت داری کر کے ملک کو تباہ کیا۔

نورانی میڈیا سیل۔ جمعیت علماء پاکستان