اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ میڈیا دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کرے، دہشت گردوں کی دھمکیاں میڈیا پر نشر نہیں ہونی چاہئیں۔
قومی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 دنوں میں میڈیا نے بڑی ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کی پروموشن روکنے کیلئے طریقہ کار وضع کیا جا رہاہ ے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پابندی کا شکار تنظیموں کے ، دوسرے ناموں سے کام کو روکنے کیلئے سول ملٹری کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہے۔