کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں میڈیکل بورڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فہد عزیز کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فہد عزیز پر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
سندھ ہائی کورٹ میں فہد عزیز پرتشدد سے متعلق آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فہد عزیز پر تشدد یا ہڈی ٹوٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔
اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ میں ذیشان الدین قتل کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف کیس کی سماعت بھی ہوئی۔عدالت نے سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رینجرز کی درخواست مسترد کردی۔ ناگن چورنگی پر رینجرز اہلکار نور رحم کی فائرنگ سے ذیشان الدین نامی شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔