سماعت ملتوی ہو گئی

Lahore High Court

Lahore High Court

راولپنڈی (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے 44 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق رٹ کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

نعیم اختر کیانی سمیت ڈی ایچ کیو کے 44 پیرا میڈیکل ملازمین نے صوبائی سیکرٹری صحت، صوبائی سیکرٹری فنانس، پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو کو فریق بناتے ہوئے رٹ دائر کی تھی۔