کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) جناح اسپتال کراچی میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما عثمان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار کر لی گئی جس میں ان کی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔
ایم ایل رپورٹ میں بتایا گیا کہ عثمان کاکڑ کا انتقال برین ہیمریج سے ہوا اور ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں جب کہ جسم کے مختلف حصوں پر سرجری یا کینولاز کے نشانات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیمیکل اور پیتھالوجی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ کا حتمی تعین ہوسکے گا۔
ایم ایل رپورٹ کے مطابق موت طبعی ہے تاہم مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ آئندہ ایک ہفتے تک آئے گی۔