کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام دوسرے کیئر ئیر ز فیئر میں زیر تربیت ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ شعبہ طب ایک وسیع اور خدمت انسانیت کا شعبہ ہے شعبہ طب میں حصول علم کے طالب علموں سے کو میڈیکل کیئر یئر کے مفید مشورے سے نوازتے ہوئے ڈاکٹر سلمان فریدی نے میڈیکل کے زیر تربیت طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ اپنے تعلیم کا حصول انتہائی دیانتداری ،لگن اور ایمانداری کے ساتھ حاصل کریں
لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتما م منعقدہ کیرئیر فیرز میں ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز نے شرکت کیاس موقع پر میڈیکل اسٹوڈنٹس کی آگاہی کے لئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے مختلف شعبوں سمیت مختلف کمپنیز اور دوا ساز اداروں کی جانب سے اسٹال کا نعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں طبی ماہرین نے مستقبل کی ڈاکٹرز کو میڈیکل کیئر یئر کے بارے میں مفید معلومات اور مشوروں سے نوازا اس موقع پر شرکاء نے میڈیکل کیئر ئیر کے کے حوالے سے آگاہی کے لئے شاندار کئیر ئیر فیئرز کے انعقاد پر لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے مثبت نتائج مرتب ہونگے۔