پیرا میڈیکل سٹاف کا مطالبات کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سامنے دھر نا دیا اور مال روڈ کو گھنٹوں بلاک کر دیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا، احتجاج میں پیرا میڈیکل سٹاف کے صوبائی چیئر مین یو سف بلا سمیت دیگر عہدیداروں نے شر کت کی اور مال روڈ پر حکومت کے خلاف احتجاجی نعرے لگائے۔

پیرا میڈیکل سٹاف کے مطا بق مختلف ہسپتالوں سے ملازمین کے جبری تبادلے کر دئیے گئے ہیں جبکہ ان کے سروس سٹر کچر پر بھی علمدرآمد نہیں کیا جارہا، پیرا میڈیکل سٹاف کی تر قیاں روک دی گئی ہیں جبکہ ان کی تنخواہیں بھی بہت کم ہیں۔، تاہم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کے حکم پر صوبائی وزیر چو ہدری شفیق کے ساتھ ایم پی ایز نے پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کر تے ہوئے ان کے مطا لبات پر عملدرآمد کا وعدہ کیا۔ پیرا میڈیکل سٹاف نے رات گئے تک احتجاج جاری رکھا۔