میڈیکل سٹور مالکان بغیر نسخے کے ادویات فروخت بند کر دیں
Posted on May 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)میڈیکل سٹور مالکان بغیر نسخے کے ادویات فروخت بند کر دیں سٹیرائیڈز اور نارکوٹکس ادویات کا بے جا اور بغیر نسخے کے فروخت غیر قانونی ہے جسکی سزا ایک سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر طارق محمود خان ڈی ایچ او بھمبر نے ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میڈیکل سٹور مالکان قانون کی پابندی کریں۔
میڈیکل سٹوروں کے اندر ادویات کے معیار برقرار رکھنے کیلئے درجہ حرارت کو مینٹین رکھیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر نے کہاکہ ویکسین کو محفوظ رکھنے کیلئے جرنیٹر کا بندوبست کریں بغیر جنریٹر کے رکھی گئی ویکسین پانی کی مانند ہو تی ہیں لہٰذا ایسے میڈیکل سٹور جن کے پاس ریفری جریٹر تو موجود ہیں۔
لیکن جنریٹر نہیں وہ ویکسین کی فروخت بند کر دیں میڈیکل سٹور وں پر کوالیفائیڈعملہ رکھیں اور کوالیفائیڈ پرسن کی غیرموجودگی میں سٹور بند رکھیں غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت سے گزیر کریں نسخہ کے متبادل ادویات دینے کی کوشش نہ کریں سٹوروں پر میڈیکل پریکٹس ممنوع ہے خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹور سیل کر کے ان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔