فیصل آباد (جیوڈیسک) شہریوں نے ڈھڈی والہ میں میڈیکل سٹورز سے بھتہ وصول کرنیوالے محکمہ صحت کے دو جعلی افسران کو پکڑ کر درگت بنا کر حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈھڈی والہ میں دو افراد خود کو محکمہ صحت کے کاڈاکٹر ظاہر کر کے میڈیکل سٹورز مالکان کے لائسنس اور ادویات کی چیکنگ کی آڑ میں مبینہ طور پر بھتہ وصول کررہے تھے کہ اسی دوران سٹور مالک نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تصدیق پر دونوں جعلی نکلے،جس پر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔