میڈیکل ویسٹ کی سائنسی بنیادوں پر تلفی کے لئے، جدید انسنریٹر نصب کیا جائے گا، ڈی سی او نور الامین مینگل
Posted on November 21, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں میڈیکل ویسٹ کی سائنسی بنیادوں پرتلفی کے لئے بڑی استعدادکا”جدید انسنریٹر”نصب کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان ڈی سی اونورالامین مینگل نے ہسپتال کے دورے کے دوران مختلف شعبوں کامعائنہ کرتے ہوئے کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف علی اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرحبیب بٹر نے ڈی سی اوکو ہسپتال کے انتظامی امور کومزیدبہتر بنانے کے لئے درکار ضروریات سے آگاہ کیا۔ڈی سی او نے ہسپتال کے لئے ابتدائی طور پرایک کروڑ کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے ہسپتال کی کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے۔
انہوں نے ہسپتال کی لانڈری،سٹور،تشخیصی بلاک اور تھیلاسیمیاسنٹر سمیت ودیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور موقع پرموجود بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ضروری تعمیرومرمت کے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال میں بند کئے گئے پرانے گیٹ کے بیرونی اطراف جگہ کا بھی معائنہ کیا اور اس طرف بڑا سلائیڈنگ گیٹ نصب کرنے کے لئے تعمیراتی کام فوری شروع کرنے کا حکم دیا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اس کھلے راستے کو استعمال کیا جاسکے۔انہوں نے ہسپتال میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں ضروری ہدایات جاری کیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com