ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

Medicines

Medicines

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ صرف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پر کیا جا سکتا ہے لیکن وفاقی حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش کے بغیر ہی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جو غیرقانونی اقدام ہے۔

لہذا عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے چار دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔