مدینہ منورہ (جیوڈیسک) مدینہ منورہ میں ٹریفک کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، دوسری طرف ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی جہاں پاکستانی زائرین ٹھرے ہوئے تھے محکمہ شہری دفاع نے تمام 368 پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا۔
سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مغربی بریدہ روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔
دریں اثنا محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد الجوہانی نے بتایاکہ 7 منزلہ ہوٹل کے چوتھے فلور پر آگ بھڑکی، جہاں زیادہ تر پاکستانی زائرین ٹھہرے ہوئے تھے جنھیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، ریسکیو عملے کے رکن سمیت 3 افراد آتشزدگی سے متاثر ہوئے۔