پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) حضور پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا دن مسلمانوں کے لیے خوشی اور راحت کا دن ہے۔ ہمیں اسے اسطرح منانا چاہیے تاکہ شہر اور ملک بھر میں امن اور رواداری کی فضاء قائم ہوسکے۔ جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوس کے راستوں پر صفائی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز خان نے جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار، مرکزی انجمن تاجر ان کے صدر میاں محمد طارق ، چیف آفیسر بلدیہ طارق جاوید، مولانا منظو راحمد صفدر، مولانا عبداللہ چشتی، سردار احمد سعیدی، دلشاد احمد، قاری عتیق الرحمن، نجم الحسن کے علاو ہ دیگر بھی موجود تھے۔جس میں سیکیورٹی انتظامات،جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کی صورتحال،ایمبولینسز، سبیلوں چیکنگ و دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا
Eid Milad Un Nabi Conference
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحصیل پیرمحل میں لینڈ ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے ، جلد ہی تحصیل کے تمام موضع جات کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا جائے گا۔ کم سٹاف کے باوجود بھی عوام کو بہترین سہولت فراہم کررہے ہیں ان خیالات کااظہار لینڈریکارڈ سنٹر کے انچارج محمد طبیب اور محمد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے ، فرد کا حصول آسان بنانے ، انتقالات کی تکمیل اور عوام کی بہتر رہنمائی کے لیے سروس سنٹرپیرمحل کا عملہ اور افسران ہمہ وقت مصروف ہیں، کم سٹاف ہو نے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن کم سٹاف ہو نے کے باوجود عوام کو بہترین سہولت فراہم کررہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پانچ نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا اورطلائی زیورات ، موبائل فون اور نقدی رقم لوٹ کرفرار تفصیل کے مطابق نواحی موضع سی پلاٹ کمے شاہ کے رہائشی چوہدری طاہر مان جٹ کے ڈیرہ پر موجود ملازم نصیر احمد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ رات کے وقت سوئے ہوئے تھے کہ پانچ نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، جس کے نتیجہ میں نصیر احمد اوراس کی بیوی کو زخمی کردیا،گھر میں موجود قیمتی سامان طلائی زیورات ، موبائل فون ، اور نقدی رقم لوٹ کر موقع سے فرار ہو نے میںکامیاب ہو گئے تھانہ پیرمحل پولیس مصروف تفیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گنے کی فی من قیمت180س روپے کاشتکاروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے ‘ قیمت 250 روپے فی من مقرر کی جائے۔ کسانوں اور زمینداروں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت نے گنے کی امدادی قیمت نہ بڑھا کر غریب کسانوں کا استحصال کیا ہے۔ شوگر ملز مافیا غریب کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے ، گنے کی ارزاں نرخوں پر خریداری کیلئے ملز مالکان اور ایجنٹوں نے ساز باز کر رکھی ہے۔ کنڈے پر ناپ تول میں کمی معمول بن چکی ہے جبکہ باہر ایجنٹ کم نرخوں کے ذریعے کسانوں کے استحصال میں مصروف ہیں۔ کاشتکار شوگر ملز کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کے خوف سے گنا کنڈا مالکان کو فروخت کررہے ہیںکنڈا مالکان گنافی من 140روپے میں خرید کرر ہے ہیں، نرخ اس قدر کم ہیں کہ گھر کا چولہا جلانا بھی دشوار ہے۔ کسان مہنگے داموں کھاد اور تیل خرید کر کماد کی فصل کاشت کرتے ہیں جبکہ گنے کا ریٹ انتہائی کم مقرر کیا گیا ہے جس سے پیداواری لاگت بھی پوری نہیں ہوتی’ اس وقت جلانے کی لکڑیوں کا ریٹ 400 روپے فی من ہے جبکہ گنے کی فصل کا ریٹ 180 روپے فی من مقرر کیا گیا ہے ،گنے کا ریٹ 180 روپے فی من مقرر کرنا انتہائی زیادتی ہے۔ بجلی، زرعی ادویات، پٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں روز بروز اضافے سے کسانوں کیلئے اخراجات پورے کرنا دشوار ہو چکا ہے زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے ہماری زراعت بھی زوال پذیر ہے ، ہر دور میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے کئے جاتے رہے مگر عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) اڑھائی کروڑ روپے سے رضا فاروق میموریل لائبریری کی تکمیل مکمل ہونے کے باوجود عوامی نوعیت کے منصوبہ کو عوام کے لیے کھولانہ جاسکاتفصیل کے مطابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پنجاب حکومت کی گرانٹ سے پیرمحل شہر میں اڑھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رضافاروق میموریل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا جو تکمیل ہونے کے باوجود اس لائبریری کو عوام کے لیے ناگزیر وجوہات کی بناء پر کھولا نہ جاسکا سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن سے اپیل کی رضا فاروق میموریل لائبریری کو عوامی مفاد کے پیش نظر جلد ازجلد کھولا جائے تاکہ علاقہ میں تعلیمی ترقی سمیت اڑھائی کروڑ روپے سے تعمیر لائبریری کے قیام کے مقاصد حاصل ہوسکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) شیر پنجاب بابا محمد شریف استاد کریم بخش میموریل کبڈی ٹورنامنٹ یکم تا4فروری بمقام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں منعقد ہوگا صوبہ بھر سے آٹھ بہترین کبڈی کھیلنے والی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہونگے فرسٹ پرائز پانچ لاکھ روپے مع ٹرافی سیکنڈپرائز تین لاکھ روپے مع ٹرافی رکھا گیا ہے ٹورنامنٹ صدر محمد عالمگیر مجاہد ، سیکرٹری جہانزیب طاہر ، ہونگے