اسلام آباد (جیوڈیسک) ماڈل ایان علی اور اداکارہ میرا کے درمیان عیدالاضحی پر مہنگے ترین ملبوسات کی تیاری اور قربانی کے جانور خریدنے پر مقابلے کی فضاء پیدا ہو گئی دونوں ایک ہی بوتیک سے کپڑے بنواتی ہیں بوتیک کی مالکہ کی چاندی ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی نے جس بوتیک سے عید کے لیے ملبوسات کی تیاری کا آرڈر دیا ہے اسی بوتیک سے میرا بھی کپڑے بنوا رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں میں ایک مقابلہ کی فضاء پیدا ہو چکی ہے ماڈل ایان علی نے بوتیک کی مالکہ سے کہا ہے کہ وہ اداکارہ میرا سے ملتے جلتے ملبوسات کی تیاری کے بجائے ان سے زیادہ منفرد انداز کے ملبوسات تیار کرے پیسوں کی فکر نہ کی جائے۔
ان کپڑوں پر قیمتی نگینے اور دیگر خوبصورت ستارے بھی لگائے جائیں دونوں اداکارں میں قربانی کے مہنگے ترین جانور خریدنے میں بھی مقابلہ پایا جاتا ہے میرا نے جو جانور پسند کیا ہے اس کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپے جب کہ ایان علی اس سے بھی مہنگا جانور خریدنے کی خواہشمند ہے۔