میری انگریزی زبان کو امریکی سفارت کاروں نے بھی سراہا ہے، میرا

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی قونصلیٹ میں انگریزی زبان اتنی روانی سے بولی کہ امریکی حیران رہ گئے۔خوشی میں تصاویر بھی بنوائیں۔ جیونیوز سے ٹیلی فو ن پر گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہاکہ ان کی انگریزی زبان پر شک کرنے والے سن لیں اب ان کی انگریزی کو امریکی سفارتکاروں نے نہ صرف سنا ہے۔

بلکہ سراہا بھی ہے۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتنی روانی سے انگلش بولی کہ امریکن قونصلیٹ کے اہلکا انگشت بدنداں رہ گئے ۔اور انہوں نے خوش ہوکر میرے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔