میرا نے شادی کیلیے والدہ اور فیملی کے دیگر ممبران کو گرین سگنل دیدیا

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے اپنی زندگی میں ہی بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عیدالفطر کے بعد میرا کی شادی کے لیے پڑھے لکھے شریف خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا رشتہ تلاش کیا جائے گا۔ میرا کی جانب سے بھی شادی کے لیے والدہ اور فیملی کے دیگر ممبران کو گرین سگنل مل گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ میرا کی والدہ کی سربراہی میں گزشتہ دنوں فیملی ممبران کی موجودگی میں ایک نشست رکھی گئی جس میں انھوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے حوالے سے سب سے مشاورت کی۔ اس موقع پر فیملی کے تمام اراکین نے اس بات پرمسرت کا اظہارکرتے ہوئے جب میرا کواپنافیصلہ سنایا توانھوں نے بھی فیملی کے فیصلے کومانتے ہوئے زندگی کے نئے سفرکی جانب گامزن ہونے کا گرین سگنل دے دیا۔ اس سلسلہ میں جب اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ’’ ایکسپریس ‘‘ کو بتایاکہ اپنے فنی سفرکی طویل اننگز بہت ہی کامیاب انداز سے کھیلتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا.

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب اس انڈسٹری میں قدم رکھا تھا توبہت سے معروف ہیروئنیں پاکستانی فلم پر راج کر رہی تھیں لیکن میں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پربہت جلدی اپنانام اور مقام بنایا۔ میں نے اپنے کیرئیرمیں بہت سے یادگارکردارنبھائے اور اس دوران میری شہرت سے حاسد ساتھی اداکاراؤں نے اوچھے ہتھکنڈے بھی اپنائے مگران کوکامیابی نہ مل سکی۔ انھوں نے کہا کہ طویل فنی سفرکے دوران بہت سے سکینڈلز بھی بنے جو دنیا کی تمام مقبول ترین شخصیات کے ساتھ ہوتا رہتاہے مگرکوئی بھی ان کوثابت نہ کرسکا،کیونکہ ان میں کوئی سچائی نہ تھی۔

میرا نے کہا کہ کبھی میری شادی کی خبریں سامنے آئیں توکبھی معاشقے کی، کبھی منگنی کروادی گئی توکبھی فراڈ میں ملوث کر دیا گیا۔ جہاں تک بات کیپٹن نوید سے شادی کی ہے تو ان سے منگنی ہوئی تھی جو اب نہیں رہی۔ یہی وجہ ہے کہ اب میری والدہ چاہتی ہیں کہ میں ان کی زندگی میں ہی شادی کرلوں۔ اس حوالے سے میری رضامندی حاصل کر لی گئی ہے اورعید کے بعد اب میرے لیے لڑکا تلاش کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میری کوئی شرائط نہیں ہوں گی، میری فیملی جوبھی فیصلہ کرے گی وہ مجھے قبول ہوگا۔