لاہور (جیوڈیسک) تماثیل تھیٹر لاہور میں فلم ڈائریکٹر قیصر ثناءاللہ کے سٹیج ڈرامے کا کنٹریکٹ سائن کرنے کے بعد اداکارہ نرگس جیسی اداکارہ تھیٹر کو دوبارہ نہیں ملیں گی۔ میرا نے تو آج اداکارہ نرگس کو بھی استاد بنا ڈالا کہتی ہیں۔
تھیٹر کیرئیر نہیں مگر فن کار کو اپنے فن سے منسلک رہنے کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کرنا چائیے خواہ وہ تھیٹر ہی کیوں نہ ہو۔ پوری پریس کانفرنس میں میرا میڈیا پر ہی برستی رہیں متنازع ویڈیو، مبینہ شوہر کیپٹن نوید اور عتیق سب کے بارے میں خبریں اور ثبوت بھی میرا نے جھٹلا دیئے۔
اداکارہ میرا سے جب پوچھا گیا کہ اگر ان کی متنازع ویڈیوز جعلی ہیں تو انہوں نے سائبر کرائم کا مقدمہ کیوں درج نہیں کرایا تو میرا نہایت پھرتی سے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر غائب ہو گئیں مگر سکینڈل کوئین میرا عید سے تھیٹر پر جلوے دکھائیں گی اور کچھ بعید نہیں کہ وہ حسب روایت اس کنٹریکٹ سے بھی مکر سکتی ہیں۔