فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کا ایک اہم ترین اجلاس چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو کی زیر صدارت مرکزی آفس میں منعقد ہوا’ اجلاس میں تمام عہدیداران میاں تنویر ریاض’ طارق قادری’ رانا عبدالحمید ‘ ملک حبیب اللہ ‘ میاں عابد ‘ عرفان منج’ شکیل عابد بھٹی و دیگر ان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے مرکزی صوبائی اور مقامی تنظیم مسلم لیگ (ن) کے قائدین سے مطالبہ کیا گیا کہ سٹی میئر کیلئے چوہدری پرویز اقبال کموکا کو ٹکٹ جاری کیاجائے کیونکہ ان سے بڑھ کر اورکوئی امیدوارایسا نہیں جو میرٹ پر پورا اترتا ہو ‘موصوف کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں اور وہ حق کی خاطر ڈٹ جانیوالے لیڈر ہیں ‘ بطور صدر الائیڈ گروپ کی تاجروں کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہی ںہیں ‘ پنچائتی معاملہ ہو یا کوئی اور پرویز کموکا نے ہمیشہ تاجروں کی بہترین نمائندگی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہادری اور صاف گوئی میں پرویز کموکا کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ‘ دھڑے بندیوں پر یقین نہ رکھنے والے امیدوار برائے سٹی میئر اپنا گروپ صرف مسلم لیگ (ن) کو قرار دیتے ہیں لہٰذا مرکزی صوبائی اورمقامی قیادت میرٹ اور اعلیٰ عہدوں کیلئے بنائی گئی پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹکٹ جاری کریں وہ انشاء اللہ شہر بھر کا مقدر بدل دیں گے’ انہیں سب کو ساتھ لیکر چلنے کا گر آتا ہے لہٰذا میاں شہبازشریف اپنے ناقابلِ یقین ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے پرویز کموکا کو آزمائیں وہ کسی کو شرمندہ نہیں کریں گے۔