گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا مرکزی اجلاس زیر صدارت امیر اعلیٰ صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی مرکزی جامع مسجد نقشبندیہ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ ابوالبیان پیر محمد سعید احمد مجددی رحمة اللہ علیہ کے 15واں سالانہ عرس پاک کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیںتقریبات کاآغاز11مئی بروزجمعرات صبح 10بجے ہوگا۔ عرس پاک میں ملک بھر سے مشائخ عظام ، علمائے کرام ، ممتاز مذہبی وروحانی شخصیات اورپاکستان کے نامور قراء ، ثناء خوان رسول ۖ خصوصی شرکت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء اللہ نے اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ۔ جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ آج بھی اگر عالم اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پرچلے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں زیر نہیں کرسکتی۔
نیزاس کی ترویج واشاعت اور دینی اجتماعات کے سلسلہ میں نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور دین متین کی خدمت میں ہمارا یہ کارواں انشاء اللہ ہمیشہ رواں دواں رہے گا۔ اجلاس میں صوفی مقبول احمدمجددی، محمد سعیداحمدصدیقی ، محمد ندیم ارشد مجددی ، علامہ نویداقبال مجددی، علامہ بشارت علی مجددی ، علامہ محمد توقیر احمد مجددی ،قاضی عظیم مجددی ،علامہ یاسین مجددی ، علامہ اشفاق احمدمجددی ، علامہ تنویر حسین مجددی اور اراکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیکرٹری نشرواشاعت محمد شہزاد احمد مجددی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام رجسٹرڈ 0333-8131588