گوجرانوالہ ( محمد شہزاد احمد مجددی) عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا مرکزی اجلاس زیر صدارت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوے صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کہا کہ تاجدارمدینہ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں ایمان افروز عظیم الشان مشعل بردار جلوس مورخہ 26 دسمبر بروزجمعتہ المبارک بسلسلہ عید میلادالنبی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
جلوس میں مشائخ عظام ،علمائے کرام،ممتاز مذہبی و روحانی شخصیات اور پاکستان بھر سے معروف قراء و ثناء خوان رسول کے علاوہ وکلاء ڈاکٹرز ،طلباء اور معززین شہرخصوصی طور پر شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت اور دینی اجتماعات کے سلسلہ میں نو جوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور دین متین کی خدمت میں ہمارا یہ کارواں انشاء اللہ رواںدواں رہے گا۔
اجلاس میں محمد سعید احمد صدیقی ،محمد ندیم ارشد مجددی ،علامہ نوید اقبال مجددی ،علامہ بشارت علی مجددی،علامہ یٰسین مجددی ،علامہ تنویر حسین مجددی ،علامہ اشفاق احمد مجددی اور اراکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
حضرت خواجہ بہائوالدین شاہ المعروف شاہِ نقشبند بخاری کی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ واشاعت میں گزری آپ عالم اسلام کی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں بہت سے انسانوں کو جہالت کے گھٹاٹوپ اندھیروں سے نکال کر مشرف بہ اسلام کیا۔