منڈی بہاؤالدین (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج ہر حال میں منڈی بہاؤالدین جانے کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کو قائداعظم گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔
انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ کو سیل کردیا جب کہ گراؤنڈ میں بارش کا پانی بھی جمع ہے۔
ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، لیگی قیادت کو شہر سے باہر کھلی جگہ یا رسول روڈ اسٹیڈیم پر جلسے کیلئے کہا گیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج ہر حال میں منڈی بہاؤالدین جانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے۔