امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونیزویلا کے صدر نکلولاس مادورو سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مادورو ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور میں بھی اس کی مخالفت نہیں کرتا۔ میں نے ابتک بہت ہی کم ملاقات کی پیش کش کو مسترد کیا ہے۔ میں اس درخواست پر غور کر سکتا ہوں۔
امریکی چینل آکسیوس سے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک اور ونیز ویلا کے مابین تناؤ پر اپنے جائزے پیش کیے۔
ٹرمپ نے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کے تعاون سے ونیزویلا میں اپنے آپ کو عبوری صدر اعلان کرنے والے ہوان گوائدو سے کسی قسم کی وابستگی نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کے ساتھ یا پھر اس کے بغیر میں ونیزویلا کے حالات کے خلاف ہوں۔
گوائدو کے ایک منتخب شدہ لیڈر ہنے تا ہم ان کے لیے زیادہ مثبت نقطہ نظر کے حامل نہ ہونے کی توضیح کرنے والے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’’انہیں بعض لوگ پسند کرتے ہیں اور بعض نا پسند۔ میرے نزدیک یہ دونوں فریقین کوئی زیادہ مفہوم نہیں رکھتے۔ ‘‘