ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) نیشنل پبلک ماڈل ہائی سکول اینڈ کالج آمنہ آباد میں جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔جس کے مہمان خصوصی A.C کھاریاں میاں اقبال مظہر تھے، چیئرمین یوسی بھدر میجر ریٹائرڈ چوہدری شاہین عارف،سابقہ صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری بشارت احمد ،A.V.P عسکری بینک چوہدری ابرار حسین،معاروف سماجی کارکن راجہ مسعود آف بھوتہ ، معاروف سماجی کارکن چوہدری غلام فرید ایم۔ڈی (حاجی چوہدری محمد حسین صاحب، چوہدری افضال حسین نے پرنسپل چوہدری انتصار حسین کو میٹرک،ایف۔اے اور بی۔اے کے 2015 کے شاندار نتائج پر ادارے کو مبارکباد دی۔ادارے کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا گیا۔ چوہدری شاہین عارف نے کہا کہ میں نے بہت بڑے اداروں میں تعلیم حاصل کی لیکن تعلیم و تربیت کا اتنا شاندار معیار کہیں نہیں دیکھا۔ تقریب میں ننھے منھے بچوں کی شاندار کارکردگی پر حاظرین نے انہیں دل کھول کر داد دی۔چوہدری بشارت نے سکول،سٹاف اور اس کے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ فلاحی کوششوں کو بھی سراہا۔ادارہ ہذا میں سولر سسٹم نصب ہونے پر پرنسپل صاحب کومبارکباد دی گئی۔A.C صاحب نے پرنسپل صاحب کی تعلیمی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ہائیکورٹ کا حکم ۔تھانہ ککرالی کے ایس ایچ او امیر عباس چدھڑکے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔تفصیل کے مطابق تھانہ ککرالی کے ایس ایچ او امیر عباس چدھڑپر الزام ہے کہ تھانہ گلیانہ میں 2014 میں جب امیر عباس چدھڑ تعینات تھے ڈکیتی کے ملزم افتخار بٹ نے خود کشی کر لی تھی ۔افتخار بٹ کے والدین نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہوئی تھی ۔دو سال بعد ہائیکورٹ کے حکم پر تھانہ گلیانہ نے انسپکٹر امیر عباس چدھڑ ۔انسپکٹر میاں توصیف ۔ایس آئی مشتاق ۔اور ایس آئی صفدر سمیت چھ افراد پر ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔جبکہ ایف آئی آر کی تفصیل معلوم کرنے کے لئے میڈیا کے نمائندوں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مکمل تفصیلات معلوم کرنا چاہیں تو جواب دیا کہ ہمیں بھی ابھی پتہ چلا ہے ایف آئی آر والا رجسٹر ایس ایچ او صاحب کے پاس ہے۔
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) چوہدری وقاص بہوچھ کا گورنمنٹ پرائمری سکول سدکال کا دورہ ۔شاندار کارکردگی پر سکول کو 10 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان ۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع بہوچھ کے رہائشی چوہدری وقاص نے گورنمنٹ پرائمری سکول سدکا ل کا دورہ کیا ۔انھوں نے سکول کی شاندار کارکردگی پر سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک افتخار احمد کی تعریف کی اور کہا کہ میں نے سرکاری سکولوں میں ضلع گجرات میں ایسا سکول نہیں دیکھا جہاں بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی متوجہ کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سیکٹر کی بجائے سرکاری سکولوں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں ۔ہیڈ ماسٹر ملک افتخار احمد نے چوہدری وقاص کا شکریہ ادا کیا۔