گلگت بلتستان میں انتظامی تبدیلیاں پری پول رگنگ ہے، وحدت مسلمین

MWM

MWM

اسلام آباد (جیوڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گلگت بلتستان الیکشن سمیت ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات پر غور کیا گیا، اجلاس میں علامہ امین شہیدی،علامہ مقصود ڈومکی، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، سید مہدی عابدی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر کسی کو قد غن لگانے کی اجازت نہیں دینگے، اجلاس میں گلگت بلتستان میں ن لیگ کی جانب سے انتظامی تبدیلیوں کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں منصفانہ الیکشن اور دیگر امور پر تمام جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے، سید ناصر شیرازی ہنگامی دورے پر وفد کے ہمراہ گلگت بلتستان جائیں گے اور امیدواروں سے درخواستیں وصول کرکے حتمی رپورٹ مرکزی سربراہ کو دینگے

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت علمی بنانے کے لئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بہت جلد شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سمیت ذاکرین، خطباء اور اہلسنت جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرینگے۔