کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) احتساب عدالت نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10سال قید کی سزا سنائی ہے اور ان کی تمام جائیداد ضبط کرنےکا بھی حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 2 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ان کی سزا ان کے ٹرائل کے دوران گرفتاری کے وقت سے شروع ہوگی جب کہ سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اور سابق سیکرٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو عدالت نے بری کردیا۔
واضح رہے کہ سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو میگاکرپشن کیس میں6 مئی 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا، ان کے گھر سے 64 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات ملے تھے جب کہ کیس میں گرفتار ٹھیکیدار سہیل مجید اور اس کے بھائی کو پلی بارگین کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔