میگا پراجیکٹ کا خواب ادھورا شہری صاف پانی کو ترس گئے

Clean Water

Clean Water

سرگودھا (جیوڈیسک) شہر کی اکثر رہائشی آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سے پیدا ہونیوالے مسائل موسمی شدت کے ساتھ ہی کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے باوجود واٹر سپلائی سکیموں کا عملہ موٹریں بند رکھتا ہے۔

کچھ علاقوں میں رات کے کسی پہر ایک گھنٹے کے لئے پانی کی ترسیل کی جاتی ہے جبکہ اکثر میں مکمل طور پر پانی کی فراہمی کا سلسلہ کئی روز سے بند ہے ۔ نہر کنارے موٹروں پر دوردرا ز سے آنیوالے لوگوں کا رش لگا رہتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی اپنے کسی بھی وعدہ کو پورا کرنے یا اعلان پر عملدرآمد کیلئے سنجیدہ نہیں۔

سوا سال کے دوران بڑے بڑے منصوبوں کے اعلان اور افتتاحی تختیاں لگوائی گئیں جن میں سے ایک پر بھی ابھی تک کام کا آغاز نہیں ہو سکا۔گزشتہ برس ارکان اسمبلی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہر میں فراہمی آب کیلئے بہت جلد اربوں کی لاگت سے میگا پروجیکٹ کا آغاز ہوگا مگر اس پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔