اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے میگا کرپشن کیس میں ای او بی آئی کے دو ڈائریکٹر جنرلز کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے میگا کرپشن کیس کے دو ڈائریکٹر جنرلز واحد خورشید اور نجم الثاقب صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اوورسیز کارپوریشن ٹاور کے تعمیری منصوبے کی لاگت غیر قانونی طور پر 600 ملین سے بڑھا کر 1539 ملین روپے تک پہنچائی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔