مذید 2800 میگا واٹ بجلی حاصل کرکے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ چوہدری عابد

Energy Crisis

Energy Crisis

اسلام آباد۔ تربیلا غازی: وزیراعظم محمد نواز شریف نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تربیلہ ڈیم توسیعی منصوبوں فیز (ٹی) 4 اور فیز (ٹی) 5 کے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ 2017 تک ایک ہی دن دونوں منصوبوں کا سوئچ آن کیا جائے اور مذید 2800 میگا واٹ بجلی حاصل کرکے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار پانی و بجلی کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر اور چوہدری مشاہد رضاکے ہمراہ تربیلہ ڈیم کے دورہ کے موقع پر دی گئی بریفنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل منیجر (واپڈا)وتربیلا ڈیم پراجیکٹ منیجر اقبال مسعود صدیقی،چیف انجینئر شیر افضل خان اور پبلک ریلیشن آفیسرجاوید اقبال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ سعودی عرب اور چین کی دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، لندن ملین مارچ کو سپوتاز کرنے کی سازش کرنے والوں کی کشمیر دشمنی بھی بے نقاب ہو گئی، میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرکے مظلوم کشمیری عوام کی امنگوئوں کی ترجمانی کی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کے حق میں قرارداد منظور کرائی، قوم ہمارے ساتھ ہے، ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنا کر دم لیں گے۔

توانائی بحران پر جلد قابو پالیں گے۔چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ حکومتی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملکی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، دھرنے کی سیاست کرنیوالوں کے مذموم عزائم قوم کے سامنے آ چکے، دھرنے دینے والوں کے باعث ہمسایہ اور دوست ملک کے صدر کا اہم دورہ ملتوی ہواـچینی صدر کے دورے کے دوران نہ صرف اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری کے منصوبوں اور بجلی کے پراجیکٹس کے معاہدے ہونے تھے بلکہ متعدد منصوبو ںکا سنگ بنیاد بھی رکھا جانا تھا۔

دھرنوں اور احتجاجی سیاست کے باعث پاکستان کی ترقی کے یہ اہم منصوبے کھٹائی میں پڑ گئے ہیں ـدھرنے دینے والوں نے سازش کے تحت ملک وقوم سے دشمنی کی،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کی ناپاک سازش بے نقاب ہوچکی ہےـ 12 اکتوبر 1999 کو بھی ایک گھنائونی سازش تیار کی گئی اور دو تہائی اکثریت رکھنے والی عوام کی منتخب کردہ حکومت کو گھر بھیج کر نام نہاد ریفرنڈم کرایا گیا ،30 اپریل 2002 کے ریفرنڈم میں آمر مشرف کی حمائیت اور سپورٹ کرکے عمران خان نے آمر مشرف ریفرنڈم کے نتائج تسلیم کیئے لیکن 2013 کے الیکشن کے 15 ماہ بعد انہیں دھاندلی نظر آگئی، ان غیر جمہوری اقدامات کے نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے، اگر نواز شریف کی حکومت ختم نہ ہوتی تو آج پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا، دھرنوں کے باعث ملک وقوم کو پہنچنے والے نقصان کا دلجمعی، محنت،دیانت، عزم اور ہمت سے کام کر کے ازالہ کریں گےـانہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاگل پن دکھانے کی بات کرکے قوم کا شک دور کر دیا ہے، کوئی بھی ذہنی مریض غیر مستقل مزاج شخص ہوتا ہے جو صرف خود کو ہی نجات دہندہ سمجھتا ہے؟۔

قوم روز روز کے جارحانہ رویے اور پاگل پن سے تنگ آ چکی ہے، حصول اقتدار کی خاطر ملک میں انتشار اور یلغار کی سیاست کو فروغ دیا گیا اور قوم کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی لیکن قو م نے ملکی معیشیت کو دیمک کی طرح چاٹنے اور متعددسیاسی بیماریوں کا موجب بننے والوں کو مسترد کرکے ثابت کردیا کہ دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کو مصر یا لیبیا نہیں بنایا جا سکتا، قوم ہمارے ساتھ ہے ،وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔