ڈاکٹر محبوب قریشی لائق محنتی اور فرض شناس انسان ہیں۔ شیخ نذیر حسین
Posted on October 28, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : ڈاکٹر محبوب قریشی لائق محنتی اور فرض شناس انسان ہیں۔ ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم ان کے پیشے کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن تاجران شیخ نذیر حسین، شیخ حاجی فضل حق، شیخ محمد آصف، ملک محمد اسماعیل کھوکھر، حاجی صفدر حسین خان سیہڑ نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محموب حسنین نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ سر انجام دیتے ہیں۔ ان کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پروپگنڈی مہم چلائی جا رہی ہے جو ان کے پیشے کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔ کروڑ لعل عیسن کے شہری ان کے ساتھ ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com