مہدی حسن کی گائیکی اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے، وحید خیال

Mehdi Hasan

Mehdi Hasan

کراچی (جیوڈیسک) گلوکاروحیدخیال نے کہا ہے کہ مہدی حسن کی گائیکی گلوکاروں کے لیے اکیڈمی کادرجہ رکھتی ہے۔

انھوں نے جس طرح غزل میں تجربات کیے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی وژن نے مہدی حسن کے نام سے جوبزم سجائی ہے۔

وہ دراصل فنکاروں پراحسان کیا ہے کیونکہ ہماری نئی نسل اپنے لیجنڈزکو نہیں جانتی مہدی حسن جیسے فنکار صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتے ہیں ایک سوال کے جواب میں وحیدخیال کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کراچی کو دوبارہ آباد ہونا چاہیئ ے۔ کراچی کے فنکارجن حالات میں کام کررہے ہیں وہ انھیں کی ہمت ہے ایسے میں ہمارے اداروں کوانھیں سپورٹ کرنا ہوگا۔