گوجرانوالہ : محفل ختم بخاری شریف بروز اتوار دارالعلوم نقشبندیہ امینیہ المعروف گول مسجد انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہو گی جس کی صدار ت امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کریں گے۔
زیر نگرانی حضرت علامہ مفتی نصرت اللہ مجددی خصوصی خطاب شیخ الحدیث علامہ ارشد سعید کاظمی ملتان اس کے علاوہ علامہ خورشید شاہ مجددی، علامہ اعظم چشتی، علامہ رفیع الدین مجددی، علامہ محمد بشارت علی مجددی، علامہ محمد تنویر حسین مجددی، علامہ نوید اقبال مجددی، علامہ محمد اشفاق احمد مجددی، علامہ محمد یٰسین مجددی اور علماء مشائخ، قراء و نعت خواں حضرات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔