محفل نور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج بعد نماز عشاء ہو گی

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محفل نور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج بعد نماز عشاء ہو گی، محفل نعت کی صدارت پیر سید زاکر سجاد حسین شاہ کاظمی زنجانی کریں گے، تفصیلات کے مطابق المصطفی نعت کونسل مصطفی آباد کے زیر اہتمام تیسری سالانہ محفل نعت ”محفل نور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ” 25فروری بروز بدھ بعد نماز عشاء مین فیروز پور روڈ نزد گورنمنٹ ہائی سکول مصطفی آباد ہو گی۔

محفل نعت کی صدارت پیر سید زاکر سجاد حسین شاہ کاظمی زنجانی کریں گے، محفل نعت میں معروف نعت خواں حضرات قاری شاہد محمود قادری، محمد شہزاد حنیف مدنی، صغیر احمد نقشبندی، سید حسنات احمد شاہ،محمد ظہیر عباس قادری، محمد ظہیر عطاری ودیگر نعت خواں حضرات نعت جبکہ قاری غلام حسین حسینی تلاوت اورسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد افتخار احمد رضوی ادا کریں گے، محفل نعت میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔