حلقہ علویہ القادریہ کے زیراہتمام عظیم الشان بزم نور بسلسلہ جشن گیارہویں شریف کی محفل آج منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے زیراہتمام عظیم الشان بزم نور بسلسلہ سالانہ جشن گیارہویں شریف کی محفل (آج)مورخہ 29جنوری2016ء بروز جمعہ المبارک بعد نماز عشاء درگاہ حضرت سید ظہیر الحسن جیلانی چاند پوری پر گلشن اقبال بلاک 10-Aنزد کے ڈی اے لال فلیٹ منعقد ہوگی۔

محفل میں ملک کے ممتاز و معروف ثناء خوان بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے ۔تقریب کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ملک بھر سے مریدی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے۔